پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی 

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی 

(ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا فی تولہ 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے  کا ہوگیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 486 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے ہوگئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں میں سونے  کی قیمت  میں 29 ڈالرز  کی کمی کے بعد 5176 ڈالرز فی اونس  ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز   سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Watch Live Public News