ویب ڈیسک: معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بھارتی اداکار سنجے دت کو قیمتی تحائف دینے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
کاشف ضمیر نے انسٹاگرام پر دبئی میں سنجے دت سے ملاقات کی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ اداکار کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون 17 اور ان کی اہلیہ کے لیے مہنگے زیورات کا سیٹ تحفے میں دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیوز میں دونوں شخصیات خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ ایک کلپ میں کاشف ضمیر سنجے دت سے گلے ملتے اور ان کے گال پر بوسہ دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’بابا زیورات چیک کر لیں، اصلی ہیں یا نقلی۔‘‘ جبکہ ایک اور صارف نے کمنٹ میں ترک اداکار انگین آلتان کو بھی ٹیگ کر دیا۔
واضح رہے کہ کاشف ضمیر اس سے قبل بھی خبروں میں آ چکے ہیں جب ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان دزیاتن کے ساتھ ملاقات کے بعد ان پر دھوکہ دہی کے الزامات سامنے آئے تھے۔