ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے مختص 11.25 ملین ڈالر کی انعامی رقم کی حتمی تقسیم جاری کر دی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھارت کو سب سے زیادہ26 لاکھ 39 ہزار 423 ڈالر انعام میں ملے، جبکہ رنر اپ نیوزی لینڈ کو 14 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالر دیے گئے۔

سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں جنوبی افریقا کو 10 لاکھ 5 ہزار 577 ڈالر جبکہ انگلینڈ کو 9 لاکھ 74 ہزار 423 ڈالر ملے۔

سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے والی ٹیموں میں ویسٹ انڈیز کو 5 لاکھ 38 ہزار 269 ڈالر اور پاکستان کو 5 لاکھ 22 ہزار 692 ڈالرانعامی رقم دی گئی۔ اس کے علاوہ زمبابوے کو 4 لاکھ 91 ہزار 538 ڈالر اور سری لنکا کو 4 لاکھ 75 ہزار 962 ڈالر ملے۔

دیگر ٹیموں میں افغانستان، آسٹریلیا اور امریکا کو فی ٹیم 3 لاکھ 9 ہزار 808 ڈالر دیے گئے، جبکہ اسکاٹ لینڈ کو 2 لاکھ 78 ہزار 654 ڈالر اور آئرلینڈ کو 2 لاکھ 71 ہزار 731 ڈالر ملے۔

اسی طرح اٹلی، نیدرلینڈز، متحدہ عرب امارات اور نیپال کو فی ٹیم 2 لاکھ 56 ہزار 154 ڈالر انعامی رقم دی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق کینیڈا، نمیبیا اور عمان کو بنیادی شرکت کے طور پر فی ٹیم 2 لاکھ 25 ہزار ڈالر دیے گئے۔

ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انعامی رقوم کا تعین گروپ مرحلے، سپر ایٹ، سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی کے بونس اور میچ جیتنے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، اور یہ تمام رقوم ٹیکس یا دیگر کٹوتیوں سے قبل کی مجموعی رقم ہیں۔

Watch Live Public News