صدرمملکت  کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری 

صدرمملکت  کی نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری 

(ویب ڈیسک ) صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے   نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق  صدرِ مملکت  آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی ایڈوائس پر آئین  کے آرٹیکل 48 اور 101 کے تحت گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نہال ہاشمی کی تقرری کی سمری کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت  آصف علی زرداری  نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدرِ مملکت نے اس تقرری کے لیے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔ 

نہال ہاشمی گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے روبرو حلف اٹھائیں گے۔

Watch Live Public News