(ویب ڈیسک ) ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ کی اہلیہ زندہ ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اہلیہ اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی والدہ زندہ ہیں ۔
ایرانی میڈیا کے مطابق شہید آیت اللہ سیدعلی خامنہ کی اہلیہ کی شہادت کی خبریں غلط ہیں.
خیال رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مشترکہ حملے میں آیت اللّہ سید علی خامنہ ای کو ان کے اہلخانہ اور دیگر کے ہمراہ شہید کردیا تھا، جس کے بعد آیت اللّٰہ خامنہ ای کی اہلیہ کی شہادت کی خبر بھی سامنے آئی تھی تاہم اب ایرانی میڈیا نے اس کی تردید کردی ہے۔