بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی خبروں کی تردید، پاک فوج کا بڑا بیان

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی خبروں کی تردید، پاک فوج کا بڑا بیان
کیپشن: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کی خبروں کی تردید، پاک فوج کا بڑا بیان

ویب ڈیسک: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ نہیں ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ "ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ہم ذمہ دار ریاست ہیں اور ہر بات کی وضاحت اور سچائی قوم کے سامنے رکھتے ہیں۔"

آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جنگی طیارے — جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے — مار گرائے۔ اس آپریشن نے بھارتی دفاعی نظام کو سخت نقصان پہنچایا اور کئی اہم ملٹری ٹارگٹس کو تباہ کر دیا گیا۔

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے مطابق " پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور 6-0 کی برتری حاصل کی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دفاعی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہماری فضائی قوت ہر چیلنج کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

Watch Live Public News