اینٹی ریپ کیس کے ملزم کو 14 سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزا

اینٹی ریپ کیس کے ملزم کو 14 سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزا
کیپشن: اینٹی ریپ کیس کے ملزم کو 14 سال قید،10لاکھ جرمانے کی سزا

ویب ڈیسک: لاہور کی عدالت نے اینٹی ریپ کیس کے ملزم کو 14 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ 

سیشن کورٹ لاہور نے اینٹی ریپ کیس  میں ملزم مرزا کامران بیگ کو 14 سال قید اور  10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا  سنائی ہے۔ 

  ایڈیشنل سیشن جج منصوراحمد قریشی نے تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔

تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں 2021 میں  مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ 

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی جس کی عمر 13 سال ہے کے ساتھ گھٹیا حرکات کی تھی۔

چشم دید اور سرکاری گواہان کی گواہی کی روشنی میں سزا کا حکم سنایا گیا۔ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ  پبلک پراسیکیوٹر رانا اکرام اللہ خان نے ملزم کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تمام تر شواہد موجود ہیں۔ملزم کے خلاف پانچ گواہ پیش کئے گئے۔

Watch Live Public News