عمران خان کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانتیں سماعت کیلئےمقرر

عمران خان کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانتیں سماعت کیلئےمقرر
کیپشن: عمران خان کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانتیں سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق 8 مختلف مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے لیے تاریخ مقرر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 15 مئی کو ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے مقدمات میں پیشرفت اور شواہد پر دلائل کے لیے اسپیشل پراسکیوٹر کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جانب سے یہ ضمانتیں ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمات میں بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست گزار نے جن 8 مقدمات میں ضمانتیں دائر کی ہیں، ان میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور دیگر حساس مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کے واقعات شامل ہیں، جن کا تعلق 9 مئی 2023 کو ملک گیر پرتشدد مظاہروں سے ہے۔

Watch Live Public News