معرکہ مرصوص: بھارت کو منہ توڑ جواب دینےپردنیا بھرمیں جشن

معرکہ مرصوص: بھارت کو منہ توڑ جواب دینےپردنیا بھرمیں جشن
کیپشن: معرکہ مرصوص: بھارت کو منہ توڑ جواب دینےپردنیا بھرمیں جشن

ویب ڈیسک:آپریشن معرکہ مرصوص میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر نہ صرف پاکستان بھر میں جشن کا سماں ہے، بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی افواج کی کامیابی پر عوام خوشی منا رہے ہیں۔

آذربائیجان میں عوام نے افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جشن منایا اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی پاکستانی کمیونٹی سڑکوں پر نکل آئی۔ شرکاء نے "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگائے اور ملک کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔

افواج پاکستان کی کامیابی نے پوری قوم اور امت مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ ملک بھر میں عوامی اجتماعات، دعاؤں اور جشن کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی پاکستانی صارفین افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ یہ فتح نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام کی سربلندی کی علامت ہے، اور دشمن قوتوں کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے قوم یکجہتی سے کھڑی ہے۔

Watch Live Public News