ویب ڈیسک: لاہور کے تھانہ گجرپورہ کے علاقے میں بیوی اور بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او گجرپورہ نے بتایا ہے کہ سفاک ملزم ارشد خان نے اپنی بیوی اور بیٹی کے آہنی قینچی کے ساتھ سر کے بال کاٹ دیے۔ملزم ارشد خاں بیشتر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم ارشد خان اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈرا دھمکا کر رکھتا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے شوہر سے چوری چھپے بچ کر تھانہ میں پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی۔گجر پورہ پولیس نے ملزم ارشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔