بھارت کاطیارے گرنے کا بلواسطہ اعتراف، رافیل بنانیوالی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گر گئے

بھارت کاطیارے گرنے کا بلواسطہ اعتراف، رافیل بنانیوالی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گر گئے

(ویب ڈیسک )گزشتہ روزبھارتی فضائیہ نے  6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف کیا۔جس کے بعد   رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے ہیں ۔

گزشتہ روز میڈيا بریفنگ میں بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے صحافی نے  پوچھا کہ  کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ   نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہيں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔

بھارت کے اس اعتراف کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈاسوایوی ایشن کے شیئرز آج مزید 5.59 فیصد گرگئے۔

خیال رہے کہ  گزشتہ 5  دنوں  کے دوران ڈاسو ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مجموعی طور پر 10.33 فیصد کمی ہوئی ہے ،جبکہ اس سے پہلے کے 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

یاد رہے کہ  6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیاروں نے  پاکستان میں مختلف مقامات پر حملے کیے جس کا پاک فضائیہ نے فوری  اور منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے  3 رافیل طیاروں سمیت طیارے تباہ کردیے۔

Watch Live Public News