(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج زخمیوں کی دیکھ بھال اور بحالی کیلئے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔جنرل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے زخمیوں کی عیادت کی، سپہ سالار نے زخمی جوانوں اور شہریوں کی بہادری کو سراہا۔


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج زخمیوں کی دیکھ بھال اور بحالی کیلئے پرعزم ہے،قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ مارکۂ حق میں عوام اور افواج کا اتحاد ملکی تاریخ کا سنہرا باب ہے، دشمن کے ناپاک عزائم پاک فوج کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

