پی ایس ایل 10 کو ری شیڈول کردیا گیا، فائنل لاہور میں ہوگا، ذرائع

پی ایس ایل 10 کو ری شیڈول کردیا گیا، فائنل لاہور میں ہوگا، ذرائع

(ویب ڈیسک )ذرائع کے مطابق  پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل) 10کو ری شیڈول کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کولاہور میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پی ایس ایل کو ری شیڈول کر دیا گیا،   پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق   پی ایس ایل کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔ پی ایس ایل کا فائنل 25 مئی کولاہور میں کھیلا جائے گا۔17 اور 18 مئی کو ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے جبکہ  19 اور 20 مئی کو پی ایس ایل میں آرام کا دن ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   ایک کوالیفائر، دو ایلیمینیٹر اور فائنل میچ لاہور میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا گیا، پی ایس ایل کے فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔

Watch Live Public News