(ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا اوراسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملہ کیا گیا تو وہ یورینیم کی 90 فیصد تک افزودگی پر غور کر سکتا ہے۔
ایرانی پارلیمانی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس( X) پر اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے پاس ممکنہ ردعمل کے طور پر 90 فیصد یورینیم افزودگی کا آپشن موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا، اس معاملے کا پارلیمنٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ سیزفائر اس وقت آخری سانسیں لے رہی ہے اور وینٹی لیٹر پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کیلئے مجھ پر کوئی دبائو نہیں، ایرانی قیادت بے ایمان ہے، اپنی باتوں سے مکرجاتی ہے، ایران پر مکمل فتح حاصل کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تجارتی جہازوں کو ہرمزمیں بحری تحفظ فراہم کرنے کے لیے امریکی آپریشن دوبارہ شروع کرنے پر غورکررہا ہوں۔