مناہل ملک کے بعد معروف ٹک ٹاکرامشا رحمان کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

مناہل ملک کے بعد معروف ٹک ٹاکرامشا رحمان کی نازیبا ویڈیو بھی لیک
کیپشن: مناہل ملک کے بعد معروف ٹک ٹاکرامشا رحمان کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

ویب ڈیسک: مناہل ملک کے بعد پاکستان کی ایک اور معروف ٹک ٹاکر  امشا رحمان کی نازیبا ویڈیو ز  سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں،جس نے سوشل پلیٹ فارمز پر ایک اور تنقید اور تنازع کی لہر کو جنم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں امشا کو ایک دوست کے ساتھ ایک انتہائی نجی  لمحے میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ  صارفین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل کررہی ہے۔

یہ ویڈیو تیزی سے مختلف سوشل میڈیا چینلز پر وائرل ہو گئی، جس پر   سوشل میڈیا کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ویڈیو پر بات کرتے ہوئے صارفین ٹک ٹاکر کی رازداری کی خلاف ورزی پر تنقید کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

امشاء رحمان کا ردعمل

اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ٹک ٹاکر امشا رحمان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم انہوں نے اس تمام واقعے پر اپنے دفاع میں انسٹاگرام اور ٹِک ٹاک اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

امشا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے پر ان کے  مداح اس پوری ناخوشگوار کے بعد ٹک ٹاکر کی مینٹل ہیلتھ کے بارے میں فکر مند اور  پریشان ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں  اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک اپنی 10 نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی بدولت ایک مرتبہ پھر سے ‘ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئی تھیں۔

Watch Live Public News