ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان کی سرحد کے قریب تباہ، 20 اہلکار جاں بحق

ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان کی سرحد کے قریب تباہ، 20 اہلکار جاں بحق
کیپشن: ترک فضائیہ کا سی-130 طیارہ آذربائیجان کی سرحد کے قریب تباہ، 20 اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: ترک فضائیہ کا سی-130 فوجی کارگو طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار تمام 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ترک خبرایجنسی کے مطابق طیارہ آذربائیجان سے ترکیہ جا رہا تھا کہ روانگی کے کچھ دیر بعد ہی سرحدی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ہمارے لیے انتہائی افسوسناک لمحہ ہے، ہماری امدادی ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، شہید اہلکاروں کے لیے دعاگو ہیں۔”

ترک کمیونیکیشنز ڈائریکٹر برہانیتن دوران نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حادثے سے متعلق صرف سرکاری اور مصدقہ ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر ہی یقین کریں اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔

ترک حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Watch Live Public News