بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے مودی نواز اینکرپرسن کشمیری مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے لگے

بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے مودی نواز اینکرپرسن کشمیری مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے لگے
کیپشن: بھارت کے گودی میڈیا پر بیٹھے مودی نواز اینکرپرسن کشمیری مسلمانوں کیخلاف زہر اگلنے لگے

ویب ڈیسک: گودی میڈیا پر بیٹھے اینکر پرسن ارنب گوسوامی کشمیری مسلمان رہنماؤں کے خلاف نفرت پھیلانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی “را” کے  ایجنٹ ارنب  گوسوامی کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف زہریلا بیان، ریپبلک ٹی وی پر ارنب گوسوامی نے کہنا تھا کہ بھارت کے تعلیم یافتہ مسلمان ملک دشمن ہیں۔ وائٹ کالر جہاد چل رہا ہے، مسلمان   بھارت کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں۔ عمر عبداللہ، تم منافق ہو آپ پر کبھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاص صحافی ہے جسے حافظ سعید کو صحافت کا آئیڈیل قرار دینے پر خوب داد ملتی ہے۔ یہ جعلی سیکولر اور دھوکے باز ہیں جو اگلے چند دن خاموش رہینگے۔ یہ دھوکے باز، یہ محبوبہ مفتی جیسے منافق، یہ فکری فراڈ ہیں۔

وائٹ کالر جہاد' جیسے الفاظ کا بار بار استعمال کشمیری مسلمانوں کے خلاف منظّم نفرت کا بیانیہ تیار کرنے کی واضح مثال ہیں۔  مسلمانوں کیخلاف  نفرت انگیز بیانات صحافتی اقدار کی توہین ہیں۔

Watch Live Public News