اداکار گووندا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

اداکار گووندا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
کیپشن: اداکار گووندا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سپر اسٹار گووندا کو طبیعت اچانک بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ گووندا گزشتہ رات اپنی رہائش گاہ پر بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر جوہو کے ایک کریٹیکل کیئر اسپتال لے جایا گیا۔

گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ “گزشتہ شب اطلاع ملی کہ گووندا بے ہوش ہو گئے ہیں، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چند ضروری ٹیسٹ کیے ہیں، جن کے نتائج کا انتظار ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “ گووندا اس وقت ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔”

واضح رہے کہ حال ہی میں گووندا معروف اداکار دھرمیندر کی عیادت کے لیے بریچ کینڈی اسپتال گئے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Watch Live Public News