27 آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

27 آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری
کیپشن: 27 آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

ویب ڈیسک: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ایوان میں آئینی ترمیم پر بحث کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا تھا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا۔

اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کو سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے منظور کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا اصول شامل تھا اور آئینی ترامیم اتفاق رائے سے کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مشترکہ کمیٹی میں اپوزیشن کو بیٹھنا چاہیے تھے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دنیا بھر میں آئینی معاملات کی سماعت آئینی بینچ کرتا ہے، اور ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سینیٹ پہلے ہی دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکا ہے۔

Watch Live Public News