ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 124 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے، جہاں بدھ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 762 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 72 ہزار 738 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 81 روپے کمی سے 5 ہزار 434 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 69 روپے کمی سے 4 ہزار 658 روپے میں فروخت ہوئی۔