ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے ناقابلِ یقین کیچ نے نہ صرف شائقین کرکٹ کو حیران کردیا بلکہ آئی سی سی نے بھی انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
???????????????????????????????? ???????????????????????????? ⚡@babarazam258, how did you pull this off?! ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2025
Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#PAKvSL | #JeetKaScene | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/CSIsvnNB01
میچ کے دوران بابر اعظم نے سلپ میں حارث رؤف کی گیند پر سدیرا سماراوکرما کا شاندار کیچ تھاما، جس نے میچ کا رخ پاکستان کے حق میں موڑ دیا۔
بابر اعظم کے اس دلکش کیچ پر جہاں مداحوں نے ان کی فیلڈنگ کی تعریفوں کے پل باندھے، وہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھی ان کے ماضی کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں لیے گئے ایک یادگار کیچ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔