قومی اسمبلی اجلاس،وزیر اعظم اور نواز شریف کی ایوان آمد، لیگی اراکین کے شیر آیا کے نعرے

قومی اسمبلی اجلاس،وزیر اعظم اور نواز شریف کی ایوان آمد، لیگی اراکین کے شیر آیا کے نعرے

(ویب ڈیسک ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور نواز شریف   قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف اور وزیر اعظم شہبا ز شریف قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان پہنچ گئے۔مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں نواز شریف کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ ن کے اراکین کی جانب سے شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیا۔

خیال رہے کہ   نواز شریف ستائیسویں آئینی ترمیم کی رائے شماری میں حصہ لیں گے۔

Watch Live Public News