27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور

27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور

(ویب ڈیسک ) سینیٹ کے بعد 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے مںظور کرلی گئی۔

 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کی۔27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں 231 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے۔جمیعت علماء اسلام نے مخالفت میں ووٹ دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین قومی اسمبلی نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر رائے شماری میں حصہ لینے پہنچے۔

قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں منظور کرلی گئیں ۔ جس کے بعد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے  27 ویں آئینی ترمیم کا بل حتمی مںظوری کیلئے پیش  کیا۔

27 ویں آئینی ترمیم  کے بل کی حتمی منظوری ڈویژن آف ہاؤس کے ذریعے کی گئی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں   27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا  کہ قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔27 ویں ترمیم کے حق میں 234 ارکان نے ووٹ دیا۔

Watch Live Public News