27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور،غائب رہنے والےحکمران اتحاد کے3 اراکین  کون ؟

27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظور،غائب رہنے والےحکمران اتحاد کے3 اراکین  کون ؟

(ویب ڈیسک ) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 27 ویں   آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کے وقت  حکمراں اتحاد کے 3 اراکین ووٹنگ کے دوران غائب رہے۔

حمزہ شہباز شریف، شگفتہ جمانی اور پولین بلوچ نے ووٹ نہیں ڈالا جبکہ  سردار ایاز صادق نے سپیکر   قومی اسمبلی ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا۔ 

حکمران اتحاد کو 238 میں سے 234 ووٹ ملے۔

خیال رہے کہ   قومی اسمبلی سے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا ہے۔27 ویں ترمیم کے حق میں 234 ارکان نے ووٹ دیا۔

قبل ازیں   سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی تھی۔آئینی ترمیم کے حق میں 64 ووٹ جب کہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا تھا۔

Watch Live Public News