این ایل سی کا پہلا ٹرک ایران کے راستے ترکی پہنچ گیا، مشیر تجارت

این ایل سی کا پہلا ٹرک ایران کے راستے ترکی پہنچ گیا، مشیر تجارت
اسلام آباد(پبلک نیوز)‌ مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ٹی آئی آر معاہدے کے تحت پاکستان سے اشیاء لیجانے والا پہلا این ایل سی کا ٹرک ایران کے راستے ترکی پہنچ گیا. مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ این ایل سی ٹرک 28 ستمبر کو کراچی سے روانہ ہوا اور 7 اکتوبر کو 5300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے استنبول پہنچا، یہ وزارت تجارت کی علاقائی رابطہ پالیسی کے تحت رابطے کے نئے دور کا آغاز ہے. مشیر تجارت عبدالرازاق داؤد نے کہا میں برآمد کنندگان سے گزارش کروں گا کہ اس سہولت کو استعمال کرنے سے لاگت اور وقت کی بھی بچت ہوگی.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔