افغان فورسز نے پاک فوج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، مزید کارروائی نہ کرنے کی اپیل

افغان فورسز نے پاک فوج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، مزید کارروائی نہ کرنے کی اپیل
کیپشن: افغان فورسز نے پاک فوج کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، مزید کارروائی نہ کرنے کی اپیل

 ویب ڈیسک: پاکستان فوج کی جانب سے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب ملنے کے بعد افغانی اہلکار گھبراہٹ میں مورچے چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے، پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کردی۔

پاک فوج نے بلوچستان برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ بھی تباہ کر دی، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فوجی اپنے ساتھیوں کی کئی لاشیں پوسٹوں پرچھوڑ کر بھاگ گئے۔

دوسری جانب، افغان فوج کے طالبان سپاہی نے خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کر دیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی، افغانی پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے قبضہ کی جانے والی ایک افغان پوسٹ پر ایک افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے حملے کے بعد بیشتر افغان طالبان اپنی پوسٹیں خالی چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔

واضح رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جو اسے مہنگی پڑگئی۔ پاکستان کی 6 مختلف فوجی پوسٹوں پر افغان فوجیوں نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی مدد سے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔

پاک فوج نے اس فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور متعدد افغان پوسٹوں اور خارجیوں کی تشکیلوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں، ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

Watch Live Public News