ویب ڈیسک: پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے افغان مورچوں سے بلاشتعال فائرنگ پر تگڑی جوابی کارروائی کرتے ہوئے انگور اڈہ بارڈر سے متصل افغان چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے افغانستان کی 4 پوسٹس مکمل تباہ کر دیں۔ ونگ کمانڈر ساجد رؤف خٹک اور نفری نے پوسٹ پر پہنچ کر پاکستانی پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
دوسری جانب، پاکستان فوج کی جانب سے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب ملنے کے بعد افغانی اہلکار گھبراہٹ میں اپنے ساتھیوں کی کئی لاشیں پوسٹوں پر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ افغان فورسز نے پاکستان سے جوابی کارروائی روکنے کی درخواست کردی۔
افغان فوج کے طالبان سپاہی نے خود کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کر دیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے قبضہ کی جانے والی ایک افغان پوسٹ پر ایک افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کر رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے حملے کے بعد بیشتر افغان طالبان اپنی پوسٹیں خالی چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔