(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان کے 21 ٹھکانے تباہ جبکہ کئی عارضی طور پر قبضے میں لے لیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد پر حملہ کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا۔دشمن کے حملے کا بھرپور دفاع، متعدد دہشتگرد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔طالبان کے 21 ٹھکانے تباہ جبکہ کئی عارضی طور پر قبضے میں لے لیے گئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دشمن کے تربیتی مراکز، کمانڈ پوسٹس اور سپورٹ نیٹ ورک مکمل طور پر ناکارہ کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان و فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا ۔سرحد پار دہشتگرد ٹھکانے تباہ، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔وطن کے 23 بیٹے شہید جبکہ 29 زخمی ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان حکومت سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا۔ پاکستان کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں۔
پاک فوج نے شہری نقصان سے بچنے کے لیے بھرپور احتیاط برتی،حملہ طالبان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔
پاکستان نے افغان حکومت سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان سرزمین سے دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
پاکستان نے دفاع کے حق میں کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت بھارتی اشارے پر علاقائی عدم استحکام پیدا کر رہی ہے،پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رہیں گی