پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیر اعظم 

پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیر اعظم 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا ۔

وزیراعظم  نے  افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کاروائی اور پاکستان پر حملوں میں ملوث افغانستان میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے پر پاک  افواج  کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے  ان کامیاب کاروائیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے  شہداء کی بلندیء درجات کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔

وزیراعظم نے  دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعاء بھی کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ   پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ  پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ   پاکستان نے کئی دفعہ افغانستان کو وہاں موجود فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات دی ہیں، جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے ، پاکستان توقع رکھتا ہے کہ افغان نگران حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد عناصر کے استعمال میں نہ آئے ۔

Watch Live Public News