فٹبال میچ میں ناروے کی اسرائیل کو شکست، اسٹیڈیم فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھا

فٹبال میچ میں ناروے کی اسرائیل کو شکست، اسٹیڈیم فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھا

ویب ڈیسک:فٹبال ورلڈکپ کے کوالیفائر میچ میں ناروے کی ٹیم نے اسرائیل کو 0-5 سے شکست دے دی۔

ناروے اور اسرائیل کے میچ کے دوران اسٹیڈیمفلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اندر اور باہرشائقین کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پُر زور احتجاج کیا گیا، اسٹیڈیم میں فلسطین کے جھنڈوں کی بہار  تھی جبکہ شائقین نے سرخ رنگ کے علامتی کارڈز تھامے ہوئے تھے۔

 مظاہرین نے فلسطینیوں کی نسل کُشی پر اسرائیل کی جواب دہی کا مطالبہ بھی کیا۔


 

Watch Live Public News