رجسٹرارسپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط،ریٹائرڈججز کی سکیورٹی مانگ لی

رجسٹرارسپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط،ریٹائرڈججز کی سکیورٹی مانگ لی
کیپشن: رجسٹرارسپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط،ریٹائرڈججز کی سکیورٹی مانگ لی

ویب ڈیسک:رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ریٹائرڈ ججز کو تین، تین پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی دی جائے۔

متن کے مطابق وفات پا جانے والے ججز کی بیوہ کو بھی تین اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی مہیا رکھی جائے۔

خط میں کہا گیا کہ سکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈی پی او کے ماتحت ہی ہوں گے، متعلقہ سکیورٹی ایجنسیوں کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس کی منظوری سے مراسلہ جاری کیا۔

Watch Live Public News