پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، سرمایہ داروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، سرمایہ داروں کے کھربوں روپے ڈوب گئے

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان غالب رہا جہاں سرمایہ کاروں کے 1کھرب 47ارب 54لاکھ 27ہزار 553روپے ڈوب گئے اور کے ایس ای-100 انڈیکس 154439.68 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

تفصیلات کے سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کے بجائے بڑھنے کی بازگشت، سیلاب سے معیشت کو درپیش چیلنجز، مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دوسرے روز بھی محدود اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے انڈیکس کی ایک لاکھ 56ہزار اور ایک لاکھ 55ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بھی گرگئیں۔

پی ایس ایکس میں مندی کے سبب 55.25فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 47 ارب 54 لاکھ 27 ہزار 553 روپے ڈوب گئے۔

کاروبار کا آغاز 388پوائنٹس کی تیزی سے ہوا لیکن طویل دورانیے سے مسلسل تیزی کے رحجان سے حصص مارکیٹ اوورباٹ ہوچکی تھی لہٰذا سرمایہ کاری کے شعبوں کی جانب سے اپنی لیوریج پوزیشنز میں کمی اور پرافٹ ٹیکنگ کی غرض سے حصص کی آف لوڈنگ کی گئی جس سے کاروبار مندی کی لپیٹ میں آگیا اور ایک موقع پر 1781پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی۔

Watch Live Public News