ویب ڈیسک:ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، پاک، بھارت کے مابین میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا، میچ سے قبل ٹکٹیں فروخت ہوچکی تھی اب ایشین کرکٹ کونسل نے کرکٹ کے دیوانوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔
بڑے ایونٹ کے بڑے میچ کے لئے ایشین کرکٹ کونسل نے مزید ٹکٹس رکھ دیے ہیں جبکہ ان کی قیمتیں بھی سامنے آگئیں ہیں۔
شائقین پریمیم ٹکٹ کم سے کم 212.53 امریکی ڈالر میں خرید سکتے ہیں،پریمیم ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 255.04 ڈالر میں خریدی جاسکتی ہے۔
اسی طرح پاک بھارت میچ کی گرینڈ لاوئنج ہاسپٹیلٹی ٹکٹ 991.83 ڈالر میں دستیاب ہے ، پاک بھارت ٹاکرے کی باؤنڈری لاونج ہاسپٹیلٹی ٹکٹ 1700.27 ڈالر میں دستیاب ہوگی۔
انعامی رقم
ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملنے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ( 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔