ویب ڈیسک: پنجاب کے ضلع جہلم کی پولیس نے انجینئر محمد علی مرزا کو دو ہفتے قبل گرفتار کیا تھا، انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف شہری نے درخواست دی تھی جس کے متن میں کہا گیا انجینئر محمد علی مرزا توہین رسالت کے مرتکب پائے گئے ہیں، پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا، انجینئر محمد علی مرزا کے کیس میں اب مزید اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔
ایف آئی اے ٹیم نے ملزم محمد علی مرزا کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا، سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے ملزم کا 7 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے، جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا محمد علی کو لے کر روانہ ہوگئی۔