جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
کیپشن: جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

ویب ڈیسک: انگلینڈ کے کپتان اور اسٹار بلے باز جو روٹ نے پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

جو روٹ نے پاکستان کے خلاف 62 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 69ویں نصف سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے۔

جو روٹ نے یہ کارنامہ 309 اننگز میں انجام دیا، جبکہ ٹنڈولکر نے 329 اننگز میں 68 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ ویسٹ انڈیز کے شیونارائن چندرپال 66 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

جو روٹ اب ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ٹنڈولکر کے ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ رہے ہیں۔ ٹنڈولکر نے 15 ہزار 921 رنز بنائے، جبکہ جو روٹ کے رنز کی تعداد 14 ہزار 278 ہوگئی ہے۔

اس فہرست میں رکی پونٹنگ 13 ہزار 378 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جبکہ فعال کرکٹرز میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 10 ہزار 920 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 51 سنچریوں کا ریکارڈ بھی سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے، جبکہ جو روٹ 41 سنچریوں کے ساتھ رکی پونٹنگ کے ہمراہ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں۔

Watch Live Public News