کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری آئی جی اسلام آباد تعینات

کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری آئی جی اسلام آباد تعینات
کیپشن: کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری آئی جی اسلام آباد تعینات

ویب ڈیسک: کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل چوہدری اس سے قبل حکومت پنجاب کے ماتحت فرائض انجام دے رہے تھے۔ حکومت نے سید علی ناصر رضوی کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تعینات کردیا ہے۔

اس کے علاوہ پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر خرم علی کو ڈی جی نیشنل پولیس بیورو مقرر کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News