معمولی تلخ کلامی پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ کی فائرنگ،باپ، 2 بیٹے شدید زخمی

معمولی تلخ کلامی پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ کی فائرنگ،باپ، 2 بیٹے شدید زخمی
کیپشن: A guard of a housing society opened fire on a slight bitter remark, father, 2 sons were seriously injured

پبلک نیوز: فیصل آباد کے نواحی علاقے چک جھمرہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر باپ اپنے دو بیٹوں سمیت شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گارڈ نے تلخ کلامی پر باپ اور اس کے دو بیٹوں پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے۔