ویب ڈیسک: نوشہرہ میں جی ٹی روڈ پر تارو پبی کے علاقے میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے ایکسائز موبائل سکواڈ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز پولیس کا کہناہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو کانسٹیبل – افتخار اور مجاہد – موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے میں سب انسپکٹر فاروق شدید زخمی ہوا جسے 5 گولیاں لگیں، اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اہل علاقہ اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔



