ویب ڈیسک: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی حاجی غیر منظور شدہ ذرائع سے حج کی بکنگ نہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2025 کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں اور عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج اسکیموں کا شکار نہ ہوں۔وزارت نے تاکید کی ہے کہ سعودی شہری اور مقیم افراد صرف www.haj.gov.sa کے ذریعے تصدیق شدہ آپریٹرز سے بکنگ کریں۔
UAE کے شہری awqaf.gov.ae پر منظور شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست دیکھیں۔بین الاقوامی عازمین hajj.nusuk.sa پر نُسُک پلیٹ فارم سے بُکنگ کریں۔
ایسے ممالک جہاں نُسُک دستیاب نہیں، وہاں حاجی اپنے مقامی حج کمیٹی یا اتھارٹی سے منظور شدہ حج گروپس کی فہرست حاصل کریں۔مزید کہا گیا ہے کہ ہر حاجی کو حج ویزا صرف سرکاری چینلز سے حاصل کرنا چاہیے۔