(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج رات 8 بجے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین آفریدی کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔