(ویب ڈیسک ) روس کے یوکرین کے شمالی شہر سومی پر بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ حملہ اس سال یوکرین پر ہونے والے سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ہے۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی جانب سے اس حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔انہوں نے اس حملے کو دہشتگردی قرار دیا ۔
یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے روس کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ کیا۔
یوکرینی صدر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ حملہ اس دن ہوا جب لوگ گرجا گھروں میں عبادت کے لیے جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ روس اسی قسم کی دہشت چاہتا ہے اور اسی لیے جنگ کو طول دے رہا ہے۔ مذاکرات کبھی بیلسٹک میزائلوں اور فضائی بمباری کو نہیں روک سکتے۔