ویب ڈیسک: بھارت کی نامور اداکارہ سشمیتا سین نے پاکستانی فلم اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی اور خود کو پاکستان سے فلم کی آفر پر لب کشائی کر دی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے اداکار فواد خان فلم ’ عبیر گلال‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں طویل عرصے بعد واپسی کر رہے ہیں جس میں وہ نامور بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے پاکستانی فلم اسٹار واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے فواد خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فن اور کھیل کو سیاسی حدود میں قید نہیں ہونا چاہیے۔
سشمیتا دین نے کہا کہ فن اور کھیل کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، تخلیقی کام آزادانہ ماحول میں پروان چڑھتا ہے اور اس پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے میں فواد خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔
سشمیتا سین نے کہا کہ میں ہمیشہ اچھی فلم میں کام کرنا پسند کروں گی چاہے وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتی ہو۔
واضح رہے کہ فواد خان اور وانی کپور کی فلم ’ عبیر گلال‘9 مئی 2025 کو ریلیز ہوگی۔