اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی لُک کے بھارت میں بھی چرچے، ویڈیو دیکھیں

اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی لُک کے بھارت میں بھی چرچے، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے نہ صرف شوبز انڈسٹری میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا بلکہ ان کی مقبولیت کا اندازہ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام سے بھی لگایا جاسکتا ہے جہاں اُن کے فالوورز کی تعداد 18.2 ملین ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ بھارت سمیت دوسرے کئی ممالک میں ہیں،ہانیہ عامر کی نہ صرف اداکاری ان کو سب کے دل میں خاص مقام دلواتی ہے بلکہ انکی دلکشی اور شوخ مزاجی کے بھی دیوانے کم نہیں۔

 اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاتا ہے، ہانیہ عامر نے ایک نئی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دلکش اداؤں کا بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔

ہانیہ عامر اس ویڈیو پر ہانیہ عامر  نے پاکستان کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 کا مشہور گیت 'مغروں لا' لگایا اور اپنی حسین اداؤں سے سب کی توجہ حاصل کی۔

ہانیہ عامر ویڈیو کے آغاز میں یہ کہتی بھی نظر آئیں کہ وہ کہاں ہے، میں اتنی حسین ہوں، وہ کیوں نہیں آرہا، وہ کیوں میرا دل توڑ رہا ہے'۔

اس کے بعد ہانیہ عامر ہنستی، مسکراتی، دلکش پوز دیتی دکھیں اور اپنی ہی خوبصورتی پر خود ہی اتراتی بھی نظر آئیں۔

ہانیہ عامر اس ویڈیو میں اپنی کیوٹنس کا بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں لیکن جہاں انکی خوبصورتی اور کیوٹنس تعریفیں سمیٹتی دکھیں وہیں انکا لباس بھی توجہ کا مرکز بنا، ہانیہ عامر کا پہنا گیا لہنگا چولی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ 'روز' جبکہ فیبرک اورگینزا ہے۔

 کمنٹ سیکشن میں ہانیہ عامر کے چاہنے والے محبت سے بھرے کمنٹس کرتے دکھ رہے ہیں، ان میں نہ صرف پاکستانی شامل ہیں بلکہ بھارتی بھی کمنٹ سیکشن میں اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

انکی سہیلی یشما گِل نے بھی کمنٹ سیکشن کا رخ کیا اور لکھا کہ 'بھائی تم کوئین ہو، بس بات ہی ختم ہوگئی'۔

Watch Live Public News