ویب ڈیسک: ٹریفک پولیس کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کے بعد مفرور ڈمپر ڈرائیور نے شارع فیصل تھانے میں گرفتاری دے دی۔
ایس ایس پی ٹریفک علی رضا کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی شناخت شفیق الرحمان کے نام سے ہوئی، ڈرائیور کے خلاف سرکاری کام میں مداخلت اور غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈمپر ڈرائیور گزشتہ روز شارع فیصل پر پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ کراچی میں شارع فیصل پر تیز رفتار ڈمپر کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، پیٹرولنگ افسر نے ڈمپر روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیور فرار ہو گیا تھا اس واقعے پر تمام ڈمپرایسوسی ایشنز کو فوری ہدایت کی گئی اور ان سے کہا گیا ڈمپر اور ڈرائیور دونوں پولیس کےحوالےکریں۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر نے پہلے وقت مانگا پھر لیاقت محسود سمیت دیگر بعد میں اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے۔