ویب ڈیسک: افریقی ملک یوگنڈا کے صدر یووری موسیوینی کے صاحبزادے اور آرمی چیف مہوزی کائنروگابا نے ترکیہ سے ایک ارب ڈالر مالی معاوضے اور ترکیہ کی ’سب سے خوبصورت خاتون‘ سے شادی کے لیے رشتہ مانگ لیا ہے۔
کائنروگابا نے دعویٰ کیا کہ یوگنڈا کی صومالیہ میں عسکریت پسند گروپ ’الشباب‘ کے خلاف 20 سالہ فوجی خدمات کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ صومالیہ کے بنیادی ڈھانچوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے جبکہ سکیورٹی کی ذمہ داری یوگنڈا پر ہے۔
مہوزی کائنروگابا نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو یوگنڈا ترکیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا اور کمپالا میں اپنا سفارت خانہ 30 دن میں بند کر دے گا۔ عوام کو بھی مشورہ دیا گیا کہ ترکیہ کا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
واضح رہے کہ مہوزی کائنروگابا اپنی بے باک اور اکثر متنازع بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔