سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کی کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کی کمی

ویب ڈیسک: پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار چھ سو روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت چار لاکھ پچانوے ہزار تین سو باسٹھ روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار تین سو اکہتر روپے کم ہو کر چار لاکھ چوبیس ہزار چھ سو ترانوے روپے تک آ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس قیمت سولہ ڈالر کمی کے بعد چار ہزار سات سو تیس ڈالر ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News