ویب ڈیسک: کریملن نے کہا ہے کہ روس ایران کے افزودہ یورینیم کو اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار ہے، جو ممکنہ بین الاقوامی معاہدے کا حصہ ہو سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن نے واضح کیا کہ یہ پیشکش امریکا کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کے تناظر میں زیر غور ہے۔
روسی صدر دفتر کا کہنا ہے کہ روس دنیا میں توانائی کے قابل اعتماد سپلائرز میں شامل ہے اور آئندہ بھی یہ کردار برقرار رکھے گا۔ بیان میں آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے عالمی معیشت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کریملن کے مطابق ایران کے افزودہ یورینیم کو قبول کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ یا معاہدہ طے نہیں پایا۔