مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ان کے گھر ملاقات، تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ان کے گھر ملاقات، تصاویر منظرِ عام پر آگئیں
کیپشن: مولانا فضل الرحمان کی شاہد آفریدی سے ان کے گھر ملاقات، تصاویر منظرِ عام پر آگئیں

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

شاہد آفریدی نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی آمد باعثِ مسرت رہی اور ان کے ساتھ نہایت خوشگوار اور بامعنی گفتگو کا موقع ملا۔

سابق کپتان نے اس ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Watch Live Public News