ویب ڈیسک: بھارتی فنڈنگ سے قائم دہشت گرد گروہ بلوچ لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کا اہم سرغنہ شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا جبکہ شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ شمبین عرف شہک مارا اگیا، شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کی اندرونی دراڑیں کھل کر سامنے آنا شروع ہوگئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کیا، بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈڈ دہشت گرد گروپوں میں جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث رہا، شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا، شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔