احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور

احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور
کیپشن: احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کےانٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ احمد وقاص جنجوعہ کی اہلیہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

وکیل نے دلائل میں کہا کہ احمد وقاص کو گھر سے اٹھایا گیا اور کلاشنکوف برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کا بعد میں علم ہوا،دو روز حبس بے جا میں رکھاگیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ یہ کوئی میڈیا سے ہیں؟ وکیل نے دلائل میں کہا کہ میڈیا سے نہیں، پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔ عدالت میں کیس کیا، تو مقدمہ کا علم ہوا اور احمد وقاص سے متعلق بھی معلوم ہوا۔ رؤف حسن اور دیگر کے مطابق ہمراہ گرفتاری ڈالی گئی۔ رؤف حسن ضمانت پر رہاہوگئے۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہتے ہیں؟ سرکاری وکیل نے دلائل میں کہا کہ 300 گرام بارود برآمد کرناہے، کلاشنکوف برآمد کرنا ہے۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد احمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی۔

Watch Live Public News